آج کے ڈرامے میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے توقیر ناصر

0
150

سینئر اداکار توقیر ناصر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ آج کے ڈرامے میں سکرپٹ نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میں ڈراموں میں‌کم نظر آرہا ہوں. انہوں نے کہا کہ میں‌مانتا ہوں کہ جدید تقاضوں کے ساتھ چلنا چاہیے لیکن کری ٹی ویٹی پر کمپرومائز نہیں کیا جانا چاہیے. توقیر ناصر نے یہ بھی کہا کہ آج کے تمام اداکار بہت اچھا کام کررہے ہیں ان سے جو کام لیا جا رہا ہے وہ اس حساب سے بہت اچھا کام کررہے ہیں. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ آج جو فلم بن رہی ہے اسکا حال بھی فلم جیسا ہی ہے سکرپٹ‌کی کمی نظر آتی ہے. میں نے پانچ چھ فلمیں کی تھیں

لیکن صرف ایک کو ہی اون کرتا ہوں کیونکہ وہ اچھی تھی باقی فلمیں جیسے مجھے سکرپٹ سنایا گیا جو کردار بتایا گیا وہ ویسی نہیں تھیں جس کی وجہ سے میں ان کو اون نہیں‌کرتا. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وحید مراد سے متاثر ہو کر شوبز میں آیا لیکن میں نے اپنا ایک انداز اپنایا میں نے ان کے انداز کوکاپی نہیں کیا. وحید مراد کے علاوہ اگر میں کسی اداکار سے متاثر تھا تو وہ دلیپ کمار تھے. انہوں نے کہا کہ اینگری ینگ مین کے طور پر سکرین پر آںا میری اپنی چوائس تھی جس پر میں آج بھی خوش ہوں.

Leave a reply