ندم بیگ کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لندن نہیں جائونگا کی آج کل زورو شور سے پرموشنز جاری ہیں. فلم کی مرکزی کاسٹ اور ڈائریکٹر پنجاب کے مختلف شہروں میں جا کر پرموشنز کررہے ہیں. گزشتہ روز گوجرانولا میں پرموشن کی گئی وہاں ہمایوں سیعد ، مہوش حیات اور کبری خان موجود تھے. اسی طرح سے لاہور کے مختلف مالز میں فلم کی مرکزی کاسٹ جا رہی ہے. آج لاہور میں اس فلم کی پریس میٹ رکھی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں مہوش حیات موجود نہیں ہوں گی وہ کیوںموجود نہیںہوں گی اس ھوالے سے اطلاعات
سامنے نہیں آ سکیں حالانکہ وہ لاہور میں ہی موجود ہیں اور مختلف شاپنگ مالز میں بھی جا رہی ہیں گزشتہ روز گوجرانوالا میں بھی موجود تھیں لیکن آج کی لاہور میں ہونے والے پریس کانفرنس میں وہ کیوں نہیںہوں گی وجوہات ابھی سامنے نہیں آ سکیں.فلم میںہمایوں سعید نے ایک پنجابی کا کردار کیا ہے وہ دھوتی اور کُرتا پہنے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں کافی عرصے کے بعد گوہر رشید بھی نظر آرہے ہیں.گوہر رشید ایک منجھے ہوئے فنکار ہیں جبکہ کبری خان کی صلاحیتوں سے کسی کو بھی انکار نہیں ہے انہوں نے ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے میں نیگیٹیو شیڈ کا کردار کرکے شائقین کے دل جیت لئے تھے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کی فلم لوگوں کے دلوں میںگھر کرنے میں کامیابی ہوتی یا نہیں.