آج لاہور میں شان شاہد کی فلم ضرار کا پریمئیر ہونے جا رہا ہے . اس پریمئیر کے حوالے سے پہلے خبریں تھیں کہ یہ شاید کراچی میں ہوگا لیکن ایسی خبریں اور افواہیں دم توڑ گئیں ہیں کیونکہ شان شاہد اپنی فلم ضرار کا پریمئیر لاہور میں ہی کررہے ہیں. آج ہی کے روز فلم سینما گھروں کی زینت بھی بننے جا رہے. ضرار کے ساتھ فلم ٹچ بٹن بھی ریلیز ہونے جا رہی ہے . دونوں فلموںکا ایک ہی دن میں ایک دوسرے کے ساتھ بڑا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے. ٹچ بٹن میں فرحان سعید ، ایمان علی ، سونیا حسین اور فیروز خان ہیں جبکہ ضرار میں شان شاہد ، ندیم بیگ ، کرن ملک
و دیگر شامل ہیں. ضرار میں نہ صرف شان شاہد ایکٹنگ کررہے ہیں بلکہ اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود ہی ہے. فلم کی کوریوگرافی پپو سمراٹ کی ہے ان کا دعوی ہے کہ فلم میںروٹین سے ہٹ کر ڈانس دیکھنے کو ملے گا. شان شاہد چار سال کے بعد کسی فلم جلوہ گر ہو رہے ہیں دیکھنا یہ ہے کہ ضرار فلمی شائقین کے دلوںمیں گھر بنانے میں کتنی کامیابی حاصل کرتی ہے. دوسری طرف فلم کی ہیروئین بھی نئی ہیں .