گونر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن کا آغاز ہو گا ،کنونشن کا موضوع’’دور بابا گورو نانک اور عصر حاضر کے تقاضے ‘‘ رکھا گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں آج انٹرنیشنل سکھ کنونشن ہو گا،جس کی صدارت گورنر سندھ چودھری سرور کریں گے ،مخلتلف ممالک سے 50 سے زائد سکھ سکالر پاکستان پہنچ چکے ہیں، انٹرنیشنل سکھ کنونشن کے ملکی و غیر ملکی مندوبین کوخصوصی طور پر ڈیزائن سووینئرز ، سروپے و دیگر تحائف پیش کئے جائینگے ۔
سکھ کنونشن کروانے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو ہدف دیا تھا ،اور کہا تھا کہ وہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے ایسے سکھ رہنماؤں وسکالرز کو پاکستان مدعو کریں جن کے قلم سے کی تحریر اور زبان سے ادا الفاظ اثر رکھتے ہیں تاکہ مودی سرکارکا گھناؤنا چہرہ مزید بے نقاب کیا جاسکے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور ریاستی دہشتگردی سے اقوام عالم کو آگاہی دینے میں مدد ملے
غیر ملکی مندوبین ننکانہ صاحب اور سچا سودا کی یاترا کیلئے بھی جائینگے ۔کنونشن کے آخری روز تصاویری نمائش کا اہتمام ہو گا۔