آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

0
44

آج معافی دے دیں آئندہ ایسا نہیں کروں گی، فردوس عاشق اعوان کی عدالت میں دہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس پر سماعت شروع ہو چکی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے فردوس عاشق اعوان سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک اہم عہدے پر فائز ہیں،مجھے کوئی پرواہ نہیں کیوں کہ سچ سچ ہوتا ہے،آپ میری ذات کے بارے میں جو کہیں مجھے کوئی پرواہ نہیں،آپ نے ایک زیر التوا معاملے پر بات کی اس لیے نوٹس جاری کیا،آپ ایک ایسے وزیر اعظم کی مشیر ہیں جو قانون کی بالادستی کےعلمبردارتھے،آپ نےپریس کانفرنس کےذریعےزیرسماعت مقدمات پراثراندازہونےکی کوشش کی،

یونیورسٹیز کے طلبا کو اب کتنا وظیفہ ملے گا ؟فردوس عاشق اعوان نے کیا اعلان

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید کہا کہ آپ کی گفتگو سے فیئر ٹرائل کاحق متاثرہوتاہے،منتخب نمایندوں اور کابینہ کی ہم بہت عزت کرتے ہیں ،آپ حکومت کی ترجمان ہیں اور اہم ذمہ داری آپ کے پاس ہے،

ڈنڈے اٹھائے گئے تو ریاست بھی اقدامات کرے گی، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نےعدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ،فردوس عاشق اعوان نے عدالت میں کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ جن چیزوں سے لاعلم تھی وہ مجھے بتایا،دانستہ طور پر عدالت کی توہین کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اگر میرے الفاظ کی وجہ سے عدالت کی توہین ہوئی ہے تو معافی مانگتی ہوں ،عدالت معافی دے آئندہ الفاظ کے چناؤ میں محتاط رہوں گی،

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایک سال کےدوران ہم نے سب سےزیادہ درخواستی نمٹائیں ،مجھے اس عدالت کے ججوں پر فخر ہے،آپ کےاپنے میڈیکل بورڈز کی رپورٹس موجود ہیں، آپ کو اگر وزارت قانون نے کچھ نہیں بتایا تھا تو کسی سینیر وکیل سے پوچھ لیتیں،

عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو عدالتی رولز پڑھنے کا کہہ دیا ،فردوس عاشق اعوان نے اونچی آواز میں عدالتی رولز پڑھے ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ اُس کچہری میں عام لوگوں کے مسائل سنے جاتے ہیں، اس سماعت کے بعد وہاں جا کر دیکھیں دکانوں میں عدالتیں لگی ہیں،کیا آپ کبھی ضلعی عدالتوں میں گئی ہیں؟ ہم پابند ہیں چھٹی کے دن بھی سویلین کو سننے کے ،ہم پریس کانفرنس نہیں کر سکتے اس لیے آپ کو بلایا ،ہم صرف اللہ کو جواب دہ ہیں جس کا نام لےکر حلف لیا،ہم یہاں بیٹھے ہی عام لوگوں کےلیے ہیں،آپ توہین کررہی تھیں کہ کاش غریب لوگوں کیلیےبھی ایسا ہو،

عدالت نے فردوس عاشق اعوان کی معافی مانگنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ آپ انتظار کریں ہم فیصلہ جاری کریں گے.

Leave a reply