آج محبت کے پرچار کا دن،ملک اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے، سینیٹر رحمان ملک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے قائد اعظم کے یوم پیدائش و کرسمس کے موقع پر مبارکباد دی ہے
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائداعظم کے یوم پیدائش پر پوری قوم و کرسمس کے موقع پرمسیحی بہن بھائیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پوری قوم مسیحی برادری کیساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہے، کرسمس محبت اور امن کی عکاسی کرتا ہے، آج محبت کے پرچار کا دن ہے،
سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عیسیٰ ؑ دنیا میں محبت، درگزر اور بھائی چارے کا پیغام لے کر آئے تھے، پاکستان کا آئین قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصولوں کے مطابق اقلیتوں کے حقوق کا ضامن ہے،ملک کی تعمیر و ترقی اور امن و امان کیلئے مسیحی برادری کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ کرسمس کے خوشیاں مناتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے،
پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب کب پورا ہو گا؟ وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا بڑا دعویٰ
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر وزیراعلیٰ سندھ نے دیا اہم پیغام
ہم ملک کو مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں؟ گورنر سندھ نے بتا دیا
بانی پاکستان کے یوم پیدائش پر صدر مملکت کا اہم پیٍغام
چیلنجوں اور مشکلات سے نبرد آزما ہونے کیلئے کیا کرنا ہو گا، وزیراعظم کا اہم پیغام
گورنر و وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری
دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی،آرمی چیف کا پیغام
پرامن، خوشحال اور مساوات پر مبنی پاکستان چاہتے ہیں، بلاول
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کے سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔








