آج والدین شوبز میں آنے کو سپورٹ کرتے ہیں ہمارے دور میں ایسا نہ تھا عطا اللہ عیسی خیلوی

0
43

فوک گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ میں وہ والد نہیں ہوں جو بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرے. میرے بچے اپنی مرضی کے پروفیشن میں گئے ہیں اور کام کررہے ہیں میں ان کی خوشی میں خوش ہوں. جب ہمارا دور تھا تو اس وقت شوبز میں آنے کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا . اگر کوئی بچہ گانا گانے یا اداکاری کرنے کی خواہش کرتا تھا تو اس کو کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا تھا بلکہ خاندان ایسے بچے یا بچی کو چھوڑ‌دیا کرتے تھے جو اداکاری یا گلوکاری کے لئے گھر سے باہر نکلتے. عطا اللہ عیسی خیلوی نے کہاکہ میرے

ساتھ بھی ایسا ہی ہوا مجھے گلوکاری کا شوق تھا لیکن میرے گھر والے اس شوق کے سخت مخالف تھے لیکن میں نے اپنے شوق کی تکمیل کا ٹھان رکھا تھا. میں کام کے لئے کئی سال دھکے کھاتا رہا مجھے کوئی سننے کو تیار نہیں ہوتا تھا. میں لاہور آکر کئی بار رات کو بھوکا سویا لیکن اللہ نے جب عزت مقام مرتبہ دیا تو پھر سب تکلیفیں بھول گئیں. اللہ بہت بے نیاز ہے محنت اور لگن ہو تو وہ راستے آسان بنا دیتا ہے یقینا کامیابی حاصل کرنا آسان بات نہیں ہوتی لیکن لگن اور مسلسل محنت انسان کو کہاں سے کہاں پہنچا دیتی ہے.

Leave a reply