چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ آج رات گیارہ بجے سے پہلے ٹکٹوں کا اعلان کروں گا

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ٹکٹ کے متعلق مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ آج شام 9 بجے اعلان کردیاجائے گا، ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے، ہمارے ساتھ انصاف ہو گا،ہمارے ساتھ امیدوار کل یا پرسوں‌تک ٹکٹ جمع کروا دیں گے، الیکشن کمیشن کو آرڈر ہو چکا ہے کہ بلے کا نشان الاٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے، پی ٹی آئی کا نشان کے ساتھ جانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کہ ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف ہو، عدالت کا احترام کریں اور اس کے فیصلے پر عمل کریں، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے سپریم کورٹ میں جانا الیکشن کمیشن کا حق ہے جب تک سپریم کورٹ فیصلہ کالعدم قرار نہ دے تو الیکشن کمیشن کو عمل کرنا ہے

دوسری جانب چکوال کےحلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار معروف صحافی چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے چوہدری ایاز امیر کو الیکشن لڑنے کے لیے اہل قراد دے دیا، چوہدری ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظور حلقہ این اے 58 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اعتراض دائر کئے گئے تھے جو مسترد کر دیئے گئے

جب تک کسی عدالت سے بریت نہ ہو جرم ختم نہیں ہو سکتا ،فیصلہ
علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حلقہ این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کا معاملہ ،ٹریبونل کے جسٹس طارق ندیم نے 19 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل رائے محمد خان کھرل نے فیصلہ وصول کر لیا، فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن نے نااہل قرار دیا ،عدالت نے ان کی سزا معطل کی ہے جرم ختم نہیں ہوا ،جب تک کسی عدالت سے بریت نہ ہو جرم ختم نہیں ہو سکتا ،سزا معطل ہونا اور بریت ہونا دو الگ چیزیں ہیں ، الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے ،ابھی تک کسی مجاز عدالت نے الیکشن کمیشن کی سزا ختم نہیں کی ، بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کےخلاف ٹھوس وجوہات ہیں ، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل مسترد کی جاتی ہے ،

مجھے بلے کی آفر ہوئی میں نے انکار کر دیا

بلے کے نشان کے بعد پی ٹی آئی کا نام و نشان بھی ختم ہوجائےگا ۔

 پی ٹی آئی کے ساتھ آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا اپنا کیا دھرا ہے ،

عمران خان نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا

الیکشن میں میں جہاں بھی ہوں گا وہاں جیت ہماری ہی ہوگی

 بانی پی ٹی آئی اب قصہ پارینہ بن چکے

عمران خان ملک میں الیکشن نہیں چاہتا ، وہ صدارتی نظام چاہتاہے 

Shares: