وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میں آج ریلو کٹوں کے اجتماع کی دوسری قسط چلے گی.
شریف خاندان کے پاس کونسا الہ دین کا چراغ ہے؟ شہباز گل
سندھ کےعوام کو لوٹنے والوں کے حساب کاوقت شروع ہے، شہباز گل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ کرپٹ سیاستدانوں کی زندگیوں میں25جولائی یوم احتساب کے طور پر یاد رکھا جائے گا، اقتدارسے باہر رہنا مولانا اوران کے ساتھیوں کو برداشت نہیں ہورہا،یہ بے چینی اورمایوسی میں دربدرپھررہے ہیں ،دونوں کا مقصد مال بچاؤ مہم کامیاب بنانا ہے.
شہباز گل نے مزید کہا کہ مریم صفدرعدالتوں سے نااہل اور مولانا سیاست کےبارہویں کھلاڑی ہیں ،پاکستان کی سیاست میں مولانا کا مستقبل تاریک ہے،اب انہیں باقی زندگی ذاتی خرچے پر گزارنی پڑے گی،وزیراعظم عمران خان نے واضح کر دیا ہے تمام کرپٹ لوگوں کا احتساب ہوگا،
ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف
وزیراعظم کی ایک تقریر سے لٹیروں کی نیند حرام ہو گئی، شہباز گل
شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم صفدر صاحبہ فیشن تو آپ نے خوب کیا لیکن کپڑوں پر نواز شریف کو رہا کرو لکھنے سے انکی رہائی اور منڈیلا بننا ممکن نہیں،ہاں اگراسکی جگہ منی ٹریل، رسیدیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ‘ کے کاغذات چھاپ دئیے جاتے جو آپ نے مانگنے پر بھی جمع نہیں کرائے تو شائد عدلیہ نواز شریف کو رہا کردیں
محترمہ مریم صفدر صاحبہ فیشن تو آپ نے خوب کیا لیکن کپڑوں پر نواز شریف کو رہا کرو لکھنے سے انکی رہائی اور منڈیلا بننا ممکن نہیں،ہاں اگراسکی جگہ منی ٹریل، رسیدیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ‘ کے کاغذات چھاپ دئیے جاتے جو آپ نے مانگنے پر بھی جمع نہیں کرائے تو شائد عدلیہ نواز شریف کو رہا کردیں pic.twitter.com/CeUUfQJmjB
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 20, 2019
واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے لئے مولانا فضل الرحمان آج لاہور میں ن لیگی قائدین سے ملاقات کریں گے
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا
مولانا فضل الرحمان شہباز شریف اور مریم نوازسے ملاقات کریں گے ،مولانا فضل الرحمان اور ن لیگی قیادت کی ملاقات آج شام جاتی امرا میں ہوگی ،ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال،چیئرمین سینیٹ کےمعاملات زیرغورآئیں گے ،ملاقات میں 25 جولائی کےیوم سیاہ سےمتعلق بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی .