آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
ن لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ نہ کروانے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر بنی گالہ فون کر رہے ہیں، عمران خان ایک کمرے میں چھپ گئے ہیں،
ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پوری دنیا میں اپنی انا کے اشتہارلگارہے ہیں اسپیکر صاحب مسلسل بنی گالہ فون ملارہے ہیں ،فون نہیں مل رہا ، اسمبلی اجلاس میں تاخیر سے حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، یہ اجلاس میں تاخیر کرکے سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کررہے ہیں،پاکستان کا آئین اور نظام ایک شخص کی انا کا شکار نہیں ہوسکتا، عمران خان فاشسٹ ہے، اس میں اسپورٹس مین شپ نہیں ہے،آج ہر حال میں ووٹنگ ہوگی، اس وائرس کو نکال کر جائینگے عمران خان ایک کمرے میں چھپے ہوئے ہیں اور صورتحال کا سامنا نہیں کررہے،اسپیکر کو اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع کرنے کی اجازت نہیں مل رہی حکومتی وزرا سے بات کی ہے،وہ مسکرا رہے ہیں اور بے بس ہیں
دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ شاہ محمودقریشی ،اسدعمر اورفوادچودھری معزز اراکین ہیں ان کی شاندار قیادت میں پی ٹی آئی عظمت کی نئی بلندیوں تک پہنچے گی، پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کو بھول جائیں گے
وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ نیازی کے کہنے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔رمضان کا مہینہ ہے میڈیا کے لوگ، سکیورٹی عملہ, پولیس اور دیگر تمام ادارے اس گرمی میں اسٹینڈ بائے پر ہیں۔ نیازی جاتے جاتے زیادہ سے زیادہ بددعاٸیں لینا چاہتا ہے
نیازی کے کہنے پر اسپیکر نے قومی اسمبلی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
رمضان کا مہینہ ہے میڈیا کے لوگ، سکیورٹی عملہ, پولیس اور دیگر تمام ادارے اس گرمی میں اسٹینڈ باۓ پر ہیں۔
نیازی جاتے جاتے زیادہ سے زیادہ بددعاٸیں لینا چاہتا ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 9, 2022
دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس کی کاروائی تاخیر کا شکار،تحریک انصاف کی رکن عاصمہ حدید نے پلے کارڈز تیار کیا ہے جس پر ضمیر فروش اور امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے کے نعرے درج کئے گئے ہیں، رکن اسمبلی نے ایوان میں بیٹھ کر پلے کارڈ تیار کیا،
سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ کا کہنا ہے کہ حکومتی پلان سامنے آ گیا ہے۔ یہ چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے ممبر جب تھک جائیں یہ وہ جب فلور پر موجود نہ ہو تو یہ ہوشیاری سے دروازے بند کر کے ووٹنگ کرا دیں۔ یہ بھی بات چل رہی ہے کہ یہ کچھ ارکان کو معطل کروا کے ووٹنگ کرا دیں۔ کتنے بے شرم لوگ ہیں یہ۔پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہو رہی ہے
قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق ہوا کچھ دیر چلنے کے بعد اجلاس ساڑھے بارہ تک کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، اجلاس میں شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے اظہار خیال کیا، اجلاس میں شورشرابہ ہوا تو سپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا
وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں خود گھر بھیجنا پڑے گا.
کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی
بریکنگ، وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ پہنچ گئے
پیکا ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی
صحافی نے وی لاگ کیا تھا اور کتاب کا حوالہ دیا تھا،کارروائی کیسے بنتی ہے؟ عدالت
پیکا ترمیمی آرڈیننس کالعدم قرار
وفاقی کابینہ کے بعد بڑے فیصلے، حکومتی اعلانات سامنے آ گئے
پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو دی گئی اپوزیشن میں بیٹھنے کی تجویز
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟