بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ عالمی عدالت انصاف نے اعلان کر دیا
بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادو کی سزائے موت کے خلاف عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور یہ فیصلہ 17 جولائی کو سنایا جائے گا.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی جاسوس اور حاضر سروس افسر کلبھوشن یادو کو مارچ 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت کی طرف سے اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی. دہشت گرد کلبھوشن یادو کو سنائے جانے والے اس فیصلہ کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اس کی سزائے موت پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا.
عالمی عدالت انصاف میں بھارت کی درخواست پر پچھلے سال کلبھوشن یادو کے کیس کی سماعت ہوئی تھی جس میں پاکستان اور بھارت کی طرف سے دلائل دیے گئے تھے ۔ دونوں ممالک کی جانب سے رواں برس کیس کے دلائل مکمل ہوئے تو عالمی عدالت انصاف نے فیصلہ محفوظ کرلیاجو 17 جولائی کو سنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ کلبھوشن یادو پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے دہشت گردی کا بلوچستان میں بڑآ نیٹ ورک بنا رکھا تھا.