امریکا کیخلاف تحقیقات کیوں؟ عالمی عدالت کے اہلکاروں پر ٹرمپ نے پابندی عائد کر دی

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوجیوں، انٹیلی جنس حکام اور اسرائیل سمیت اتحادی ممالک کے خلاف جنگی جرائم پر مشتمل تحقیقات پر انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر اقتصادی و سفری پابندیاں عائد کر دی ہے

امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی عدالت پر پابندیاں ایگزیکٹیو حکم نامہ کے تحت عائد کی ہیں۔ امریکی صدر کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کیخلاف تحقیقات میں شامل ہر فرد پر پابندیاں لاگو ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت نے امریکا کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے اسرائیل کے فلسطینیوں پر جرائم کی تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا، جس پر صدر ٹرمپ نے حکم نامے میں عالمی عدالت کے اختیار کو مسترد کردیا۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیلیگ میکینی کا کہنا ہے کہ عالمی عدالت کے اقدامات امریکی عوام کے حقوق پرحملہ ہیں، اپنے شہریوں، اتحادیوں کو غیر منصفانہ قانونی کارروائی سے بچائے گا۔

ہم نسل پرستی کے خلاف سیاہ فام برادری کے ساتھ ہیں، فیس بک کے مالک نے قانونی معاونت کیلئے دس ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کر دیا

تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا

فیس بک کے ذریعے دو بھارتیوں نے چند روپوں کے عوض دیں آئی ایس آئی کو بھارتی فوج کی حساس معلومات، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فیس بک، گوگل، ٹویٹر ڈس انفارمیشن کے خلاف کیے گئے اقدامات کی ماہانہ رپورٹ دیا کریں، یورپی یونین کا مطالبہ

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے عالمی فوجداری عدالت کو کینگرو عدالت کا خطاب دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں کو کینگرو عدالت سے خطرہ ہے، اقتصادی پابندیوں کا تعین کیسز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ عالمی عدالت کے اہلکاروں پر ویزا پابندیوں میں ان کے اہل خانہ بھی شامل ہوں گے، اہلکاروں کےاہل خانہ کو امریکا میں خریداری اور تفریح کی اجاز ت نہیں دیں گے

ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی

Leave a reply