پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نےشہید نائیک نعیم رضا کیلیے یواین ایوارڈ دیاہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اب تک156 پاکستانی عالمی امن واستحکام کے لیےجانیں قربان کرچکےہیں. نائیک نعیم رضا2018 میں اقوام متحدہ امن مشن کے قافلے پر حملے میں شہید ہوئے تھے.
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کانگو امن مشن میں شہید ہونیوالے نائیک نعیم رضا کیلیے اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے. یاد رہے کہ یواین میڈل فرض کی ادائیگی میں جان قربان کرنےوالوں کو دیاجاتا ہے. پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گزشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرز نے پیس کیپرز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں انہیں ایوارڈ دیا ہے جو پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے وصول کیا.