وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر صورتحال پرعالمی براداری کےبڑھتےتحفظات کاخیرمقدم کرتےہیں،
I especially welcome the statement by the UNHCHR in Geneva today. I call upon the UN Human Rights Council to immediately set up the indep Investigation commission to probe human rights abuses in IOJK as recommended by the UNHCHR's two reports on Kashmir. The time to act is now. pic.twitter.com/Xy8hfkDwe2
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹکے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی رہنماؤں، سلامتی کونسل کے مقبوضہ کشمیرپرتحفظات ومطالبات کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں نے انسانی حقوق کونسل کےمقبوضہ کشمیرپرتحفظات ومطالبات کا بھی خیرمقدم کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی تشویش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا،
I welcome the growing concern & demands by the int community, global ldrs, UNSG & UNHCHR, for India to lift its 6-week long siege of IOJK. The Int community must not remain indifferent to the massive human rights abuses by Occupation Indian forces under cover of a brutal siege
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 9, 2019
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑےپیمانےپرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہ رہے، بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر محاصرےکی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہ رہے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتے سے جاری کرفیو کو ختم کیا جائے،