عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، گزتتہ روز امریکا کی روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
لیکن ترکی نے باور کرایا تھا کہ وہ روسی تیل کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ترکی کے وزیر توانائی الب ارسلان پیرقدار نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک ماسکو سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھا لی جائیں گی جس سے تیل کی عالمی طلب پوری کی جا سکے گی۔
ہم نے پابندیاں لگائیں تو مغرب کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا،روس کا انتباہ
پیرقدار نے بدھ کے روز توانائی سے متعلق سیراوک کانفرنس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی اپنی قدرتی گیس کی ضرورت کا 45 فی صد ، تیل کی ضرورت کا 17 فی صد اور پٹرول کی ضرورت کا 40 فی صد حصہ روس سے پورا کرتا ہے دنیا کو اس وقت مزید تیل کی ضرورت ہے جو کہیں سے بھی آئے، امریکا سے، سعودی عرب سے یا وینزویلا سے یا ایران سے یا پھر کسی بھی اور جگہ سے انقرہ کے لیے یہ آسان نہیں کہ روسی تیل کی ترسیل کو کسی دوسری جگہ سے تبدیل کر لے کیوں کہ روس ایک پرانا اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔