عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی

0
55

سنگا پور: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ 17 فیصد تک گرنے کے بعد برینٹ کروڈ 105 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

باغی ٹی وی : سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں رینٹ کروڈ کی مئی کیلئے فراہمی کے سودے 22ڈالر(17فیصد سے زائد) کمی کے ساتھ 105.60 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس لائٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 13.29ڈالر (10.4 فیصد)کی کمی کے ساتھ 114.69ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے باعث عالمی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں-

واضح رہے کہ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

روس یوکرین میں کیمیکل ہتھیار استعمال کر سکتا ہے، امریکہ نے الٹا روس پرالزام لگادیا

روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے بعد ازاں متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا تھا

اقوام متحدہ کا روس سے یوکرین پر تشدد بند کرنے کا مطالبہ

Leave a reply