نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام شئیر کیا ہے-

باغی ٹی وی : ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے جبر کا شکار ہیں اسرائیل کے غزہ میں بچوں، خواتین پر فضائی حملے اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر سٹن گرینیڈز کا استعمال، جبری تشدد، گرفتاریاں اور ہلاکتیں انسانیت کے خلاف جاری ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ دنیا بھر کے انسان بشمول مسلمان، عیسائیوں اور یہودیوں کے عالمی رہنماؤں سے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ میں خصوصی طور پر ہر بچے کے تحفظ کا مطالبہ کرتی ہوں، ایک فلسطینی بچے کو ملبے کے ڈھیر کی بجائے کمرہ جماعت میں بیٹھا ہونا چاہیے، عالمی رہنماؤں کو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Shares: