قصور
گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر فیکٹریوں،کارخانوں اور دفاتروں میں چھٹی تھی تاہم مزدور نے پھر بھی گندم کی کٹائی کی،گھروں میں کام کرنے والی عورتوں نے اپنے گھروں کو چھوڑ کر دوسروں کے گھروں میں کام کیا،آج بارش کے باعث مزدور گندم کٹائی سے چھٹی کرے گا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن یکم مئی کے موقع پر دنیا بھر کی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر ضلع قصور میں بھی بیشتر کارخانے،دفاتر اور فیکٹریاں بند رہیں تاہم ان میں سے بہت سے مزدور ایسے بھی ہیں جو ڈیلی ویجز بنیادوں پر کام کرتے ہیں اور کل کی چھٹی ان کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی
اسی طرح عالمی یوم مزدور کے موقع پر سیمینارز منعقد کرنے والوں کے گھروں میں مزدور عورتوں نے اپنے گھر کا کام کام چھوڑ کر مزدوری کی تاکہ ان کے گھر کا چولہا جلتا رہے
گزشتہ دن یکم مئی عالمی یوم مزدور پر بھی مزدوروں نے کھیتوں میں گندم کی فصل کی کٹائی کی تاہم آج رات آنے والی شدید آندھی اور بارش کے باعث آج مزدور گندم کی کٹائی سے چھٹی کرے گا
غریب مزدوروں کا کہنا ہے اس عالمی یوم مزدور سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں فائدہ صرف ان کا ہے جو سرکاری و نیم سرکاری ملازم ہیں ہم ڈیلی ویجز کے مزدور ہیں اس دن پر ہماری مزدوری کاٹی جاتی ہے
اگر گورنمنٹ کو اتنی ہی ہمدردی ہے مزدور سے تو اس دن کی مزدوری ہمیں خود دیا کرے تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے جلتے رہیں