عام شہریوں سے 3 ملین کا فراڈ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
عام شہریوں سے 3 ملین کا فراڈ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کی ہے اور مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے
ملزم عثمان نذیر اور زین منیر نے آن لائن سرمایہ کاری کے بہانے PROMAX TRADING LLC کے نام سے جعلی کمپنی بنائی۔ ملزمان نے ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں سے 3 ملین کا فراڈ کیا۔ ملزمان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس اور کمپنی اکاؤنٹس میں مبینہ لین دین کی گئی۔ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل اسلام اباد نے ایس ایچ او میاں عرفان کی سربراہی میں ریڈ کرتے ہوئے مقدمے میں ملوث ملزم عثمان نذیر اور زین منیر کو گرفتار کر لیا۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب ایف ائی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کاروائی کی اور بچوں کا فحش مواد فیس بک پر شیئر اور اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم بچوں کا فحش مواد فیس بک پر اپ لوڈ اور شئیر کرنے میں موث تھا۔ ملزم جواد علی کو تکنیکی طور پر ٹریس کرنے کے بعد سچل کالونی لاڑکانہ سے گرفتار کیا گیا۔
قبل ازیں جنسی ہراسانی میں ملوث ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل سکھر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزم اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کا استعمال کرکے شکایت کنندہ کی فحش تصاویراور ویڈیوز کو نشر کرنے میں ملوث تھا۔ شکایت کنندہ کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں بھی ملوث تھا۔ 23 سالہ ملزم فرحان علی کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ4 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقد مہ درج کر لیا گیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے۔
10 سالہ بچے کے ساتھ مسجد کے حجرے میں برہنہ حالت میں امام مسجد گرفتار
بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی
کمسن بچوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک ملزم اہل محلہ نے پکڑ لیا،فحش ویڈیوز بھی برآمد