قصور
آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کرنے شروع کر دیئے،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں آمد رمضان کے پیش نظر دکانداروں نے اشیاء کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے
حسب سابق کی طرح اس بار بھی رمضان سے قبل ہی دکانداروں نے ماہ رمضان میں زیادہ استعمال ہونے والی چیزوں مثلاً کجھور،گھی،شربت، چینی،دودھ،دھی،پھل و سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے عام غریب لوگ سخت مشکلات کا شکار ہیں
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ پرائس کنٹرول مینجمنٹ پہ عمل درآمد کروانے کے لئے رمضان سے پہلے ہی کاروائی کی جائے اور گراں فروشوں کو مذموم مقاصد سے روکا جائے تاکہ مہنگائی کی پسی ہوئی عوام آرام سے رمضان کے روزے رکھ سکیں








