باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوا کر کیا کہا

باکسر عامر خان نے کورونا ویکسین لگوا کر کیا کہا

باغی ٹی وی : عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے بھی کورونا وائرس سے حفاظتی ویکسین لگوالی۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان ہسپتال میں موجود ہیں اور کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں

ویکسین لگوانے پر عامر خان نے لکھا کہ ’آخرکار! میں نے بھی کورونا ویکسین لگوالی۔باکسر کا مزید کہنا تھا کہ میں کورونا ویکسین لگوا کر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔
باکسر عامر خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ StaySafe دیتے ہوئے دوسروں کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دی ہے ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اب تک 25 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں

Comments are closed.