آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں، حمزہ شہباز کا پیغام مفاہمت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جمہوریت میں ون مین شو نہیں چلے گا،
حمزہ شہباز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج افغانستان کی جوصورتحال ہے اس کے اثرات پاکستان پر پڑرہے ہیں ،مسلم لیگ ن صرف بالادستی کی بات کرتی ہے، آج پارلیمنٹ کو مضبوط ہونا چاہیے،پاکستان میں امن ہو گا تو ہم جمہوریت میں کامیاب ہو ں گے ہم کسی ادارے کو کمزور کر کے آگے نہیں بڑھ سکتے،نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے حمزہ شہباز نے صحافیوں کو بتایا کہ جب ڈاکٹر کہیں گے نواز شریف ٹھیک ہیں وہ واپس آجائیں گے،
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ کہ جہاز میں سفر کرنے والے آج موٹر وے پر سفر کرتے ہیں،100دن میں صوبہ نہ بن سکا ہم نے آئینی بل پیش کیا،ہم نے حاصل پور سے بہاولپور تک سڑک بنائی، لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہم نے ختم کیے، کاش جنوبی پنجاب کی محرومیوں پر توجہ دی جاتی،آج 85 لاکھ لوگ بے روزگار ہوگئے،بجلی کا بل دیکھ کر غریب کی چیخیں نکل جاتی ہیں،شہباز شریف نے معیشت کی بحالی پر مفاہمت کی دعوت دی تھی،اللہ پاک نے برطانیہ سے سرخرو کیا،نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہوگیا ہے، آئیں سب جماعتیں مل کر ملک کا سوچیں،دشمن باہر بیٹھ کر سازشیں کررہا ہے، کھیل تماشہ بند ہونا چاہیے،مجھے احساس ہوا کے جمہوریت کتنی بڑی طاقت ہے،نیازی کا کرپشن مکاؤ نظریہ دفن ہو گیا ہے، اللہ پا ک نے برطانیہ سے سرخرو کیا،ہرچیز مہنگی ہو گئی یہ کونسا نیا پاکستان ہے، نیا پاکستان نہیں بن سکا پرانا پاکستان ہی لوٹا دو،3 سال میں 12 بار دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا، برملا کہتا ہوں کسی ادارے سے لڑائی نہیں ہم نےاسمبلی کے پہلے دن میثاق معیشت کی بات تو مذاق اڑایا گیا،حکومت کا چوتھا سال آگیا کہاں گئے200 ارب ڈالر؟ غریب کی تعمیرات تجاوزات کے نام پر گرا دی جا تی ہیں،
@MumtaazAwan
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ