آپ نیوز ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ مبشر لقمان نے صحافی رہنماؤں کومعاملہ کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرادی

باغی ٹی وی :آپ نیوز چینل کے کارکنوں کو دو ماہ سے نہ ملنے والی تنخواہ پر سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد عظیم ، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، صدر ایمرا آصف بٹ، جوائنٹ سیکرٹری لاہور پریس کلب حافظ فیض، ممبر گورننگ باڈی لاہور پریس کلب شاہد چوہدری، کی سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان سے ملاقات، آپ نیوز چینل میں کارکنوں کو دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔ کارکنوں کی تنخواہوں کے حوالے سے سیکرٹری لاہور پریس کلب بابر ڈوگر پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری اشرف مجید، پریس کلب کے نائب صدر قذافی بٹ بھی ان مذاکرات میں ٹیلی فون پر موجود تھے۔ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اسی وقت اعلی مینجمنٹ سے فوری بات کی اور ان سے بات کرنے کے بعد یہ یقین دہانی کروائی ہے کہ منگل تک تنخواہوں کا معاملہ کلئیر ہو جائےگا اور یہ بھی کہا ہے کہ اگر یہ معاملہ کلئیر نہیں ہوتا تو میں بھی آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ہر سطح تک جاوں گا ۔ صحافتی رہنماوں نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد وعدہ کے مطابق آپ نیوز چینل تنخواہوں کا مسئلہ حل کر دے گا

Shares: