لاہور: آج 11 اپریل سے آپ نیوز کی نشریات بند،چئیرمین ملک ریاض کا اعلان ،باغی ٹی وی کےمطابق چئیرمین ملک ریاض صاحب کی طرف سے تمام کارکنوں کو اطلاع کی جاتی ہے کہ چند ناگزیر قانونی اور تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر آپ نیوز (اردوچینل) کو چلانا ممکن نہیں رہا۔ اس لیے فوری طور پر کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آپ نیوز سے وابستہ تمام کارکنوں کے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ جس کے تحت مارچ کی تمام تنخواہیں 14 سے 15 اپریل کو ادا کر دی جائیں گی۔اس حوالے سے ورکروں کے لیے بھی ایک اہم پیغام پہنچایا گیا کہ اپریل سے 11 مئی کے نوٹس پیریڈ کی تنخواہ بھی 21 اور 22 اپریل کوادا کر دی جائے گی۔

اس کے علاوہ چئیرمین ملک ریاض صاحب نے کارکنوں کی مشکلات کے پیش نظر 11 مئی کے بعد اگلے تین ماہ کی نصف تنخواہ ہر ماہ کی 5 تاریخ تک ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جو باقاعدگی سے کارکنوں کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی۔چئیرمین صاحب اس دوران اپنے ملکیتی لائسنس پر نیا چینل شروع کریں گے ۔ جس میں آپ نیوز سے وابستہ کارکنوں کو ترجیحی بنیادوں پر ملازمت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ادھرذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین صاحب کی جانب سے تمام کارکنوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

Shares: