باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈر پر عملدرآمد نہ کرنے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ پارلیمنٹ میں ہی حل کرنے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کہا کہ پہلے پارلیمنٹ کے فورم پر تنازع حل کرنے کی کوشش کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ تنازع حل نہ ہونے کی صورت میں عدالت سے رجوع کریں،عدالت نے استفسار کیا کہ جہاں جمہوریت ہو کیا وہاں سیاسی لوگ ہائیکورٹ آتے ہیں؟ یہ سیاسی معاملہ ہے اس کو وہاں ہی حل ہونا چاہیے، ان معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی، پارلیمنٹ کے احترام میں عدالت تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے،چیئرمین پبلک اکاؤنٹ کمیٹی تنازعے کو پارلیمنٹ کے فورم پر حل کریں،
وکیل نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر جاری ہوچکے مگر سیکریٹری قومی اسمبلی اس پر عملدرآمد نہیں کر رہا،جس پر عدالت نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے احکامات پر کیسے سیکریٹری عمل نہیں کرسکتا، منتخب نمائندہ ہی حلقے کی عوام کا نمائندہ ہے،
پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی
پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا
عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان
بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب
وکیل نے کہا کہ چار بار پروڈکشن جاری ہوا مگر عملدرآمد نہیں ہورہا،عدالت نے کہا کہ آپ اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں،وکیل نے کہا کہ سیکریٹری کا احکامات نہ ماننا جمہوریت پر حملہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کا احترام کررہی ہے تو سیاسی لیڈر شپ کیوں نہیں کر رہی؟ آپ کا اسپیکر آپ کو نہیں سن رہا،اداروں کا احترام تب ہوگا جب عدالتیں ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کریں گی،اسمبلی چلانا آپ لوگوں کا کام ہے،درخواست کو زیر التوا رکھ رہے ہیں پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو تو پھر عدالت سے رجوع کریں، وہاں مسئلہ حل نہ تو پھر یہاں بیان دیں کہ پارلیمنٹ نا کام ہو گئی ہے، عدالت پارلیمنٹ کا احترام کرتی ہے آپ بھی کریں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی
مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری
پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب
پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا
مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا
اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران
ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟
خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس








