فلم آر پار کی لاہور یں پریس کانفرنس

آر پار نے اب تک آٹھ بین الاقوامی فلمی میلوں میں ریکارڈ انٹری حاصل کرکے پانچ ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں.
aar paar

پاکستانی فلم” آر پار“ جو کہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے ، اس حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، جس میں فلم کی مرکزی کاسٹ نے شرکت کی. معمر رانا شامل خان و دیگر اس موقع پر موجود تھے .
آر پار نے اب تک آٹھ بین الاقوامی فلمی میلوں میں ریکارڈ انٹری حاصل کرکے اب تک پانچ ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں جبکہ کامیاب ہونے والی دیگرتین کیٹیگریوں کے اعلان کے منتظر ہیں. فلم کو لکھا مشہود قادری نے ہے جبکہ ڈائریکشن سلیم داد کی ہے. کاسٹ میں‌ معمر رانا‘شامل خان‘ارم اختر‘عکاشہ گل‘ مشہود قادری‘ فرقان احمد‘ ذہاب خان‘ احمد حسن‘ عریض چوہدری اور دیگرشامل ہیں جبکہ معمر رانا کی صاحبزادی رائنا معمر رانا اس فلم میں ڈیبیو کر رہی ہیں۔

فلم کے مصنف مشہود قادری کا کہنا ہے کہ تنقیدی طور پر سراہی جانے والی یہ فلم ایکشن‘سسپنس اور ڈرامے کا ایک نہایت عمدہ امتزاج ہے جس میں خواتین کو بااختیار بنانے‘نازک رشتوں‘خاص طور پر ازدواجی تعلقات اور وقت کی کسوٹی پر کھڑی دوستی کے مسائل کے حل جیسے معاملات کو نہایت مشاقی سے پیش کیا گیا ہے۔ ”مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ فلم” آر پار“ کو نہ صرف انٹرنیشنل فلم فیسٹولز کی جانب سے بہت سے ایوارڈز دیئے گئے بلکہ اس پر گرانقدر تجزیئے اور تبصرے بھی کئے گئے”۔ مجھے فخر ہے کہ میں دنیا بھر کو معیاری تفریح فراہم کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوں.

 

ڈائریکٹر عادل عسکری کی نئی ڈرامہ سیریل "موچی گیٹ” کے او ایس ٹی کی شوٹنگ

عمران خان سے آج میری ملاقات ہے ، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں

سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا

Comments are closed.