احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی

نیب کورٹ لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی،نیب کے گواہان امتیاز احمد، عبدالرﺅف مغل اور سعد محمود عدالت میں پیش ہوئے،وزیراعظم شہباز شریف کے پلیڈر انوار حسین حاضری کیلئے پیش ہوئے۔ نیب کے وعدہ معاف گواہ عارف مجید نے بھی شہبازشریف کو کلیئر قرار دے دیا،وعدہ معاف گواہ اسرارسعید بھی شہبازشریف کو کلیئر قراردے چکے ہیں،

احتساب عدالت لاہور میں گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل کا بیان قلمبند کر لیا گیا،گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے عدالت میں بیان دیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایل ڈی سی کا ممبر منتخب ہوا تھا،ایل ڈی اے اور پی ایل ڈی سی میں معاہدہ ہوا، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں، 4اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

عدالت نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی وکلا نیب کے مزید گواہوں کے بیانات پر جرح آئندہ سماعت پر کریں گے

نیب ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال کیلئے 61 کروڑ روپے جمع کروائے ،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20 جنوری 2015 کو معاہدہ کیا، تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا، کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا

Shares: