مزید دیکھیں

مقبول

مجھے کینیڈا سے ایک شوق پاکستان لے کر آیا ، آشنا شاہ نے کس شوق کی بات کردی

اسلام آباد:عجب معاملہ ہے کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر دیارغیر میں جانا چاہتے ہیں اور ایسے بھی لوگ ہیں جو دنیا چھوڑ کر پاکستان آنا چاہتے ہیں ، ایسے ہی ایک معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ، آشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کا شوق انہیں پاکستان لے کر آیا ہے۔

پاکستان فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق اداکارہ آشنا شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے پاکستان صرف اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لئے آئی ہیں ، جو صرف پاکستان میں ہی پورا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کبھی بھی منفی کردار کرنے سے ڈر نہیں لگا ہے اور وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں واضح رہے اداکارہ ڈرامہ ”بے وفا“ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں