آٹا بحران ،ذمہ دار کون، رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

0
39
flour

آٹا بحران ،ذمہ دار کون، رپورٹ وزیراعظم کو بھجوا دی گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آٹا بحران پر تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کر لی، وزیراعظم عمران خان کے حکم پر تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ تیار کی جو 21 صفحات پرمشتمل ہے.

رپورٹ میں آٹابحران کےذمہ داربیوروکریٹس اورسیاسی شخصیات کی نشاندہی کی، رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ خوراک پرسیاسی دباؤ ،انتظامی نااہلی کے باعث آٹابحران پیداہوا گندم 1950 روپے فی من تک منصوبہ بندی کےتحت پہنچائی گئی، 2 ماہ پہلےمارکیٹ میں گندم وافرمقدارمیں موجودتھی،

وزیراعظم عمران خان کوآٹابحران سے متعلق رپورٹ بھجوادی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر2019 میں گندم مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوئی، گزشتہ ماہ لاہورکی فلارملزکاکوٹہ 50 سے 45 بوری کیاگیا راولپنڈی کی فلارملزکاکوٹہ 25 سے بڑھاکر 30 کیاگیا،دسمبرمیں گندم 1550 سے 1625 بعدمیں 1950 روپےفی من ہوگئی

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سیکرٹری خوراک فلارملزکوٹہ بڑھانےسےمتعلق فیصلہ نہ کرسکے گندم 2100 فی من ملنے پر چکی مالکان نے آٹے کی قیمتیں بڑھائیں، ضلعی انتظامیہ نےآٹابحران پرقابوپانے کیلئے اقدامات نہ کیے، وزیراعظم کےنوٹس پرافسران اورسیاسی افرادایکشن میں آئے،

وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

آٹے کا بحران ، بات سینیٹ میں جا پہنچی، اپوزیشن نے سینیٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا؟

Leave a reply