آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

0
62
flour

آٹے کا بحران، حکومتی اتحادی بھی حکومت سے نالاں، بڑا مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں جاری آٹے بحران پر حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی سوالات اٹھانا شروع کر دیئے، مسلم لیگ ق نے آٹا بحران پر فوری قابو پانے کا مطالبہ کر دیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ کے بیٹے چوھدری مونس الہیٰ نے کہا کہ پنجاب میں آٹا بحران پنجاب حکومت فوراً حل کرے۔ پاکستان کے لیے گندم اُگانے والا صوبہ آٹے کی قلت اور مہنگائی کا شکار کیوں ہو رہا ہے؟ پاکستان مسلم لیگ عوام کی تکلیف پر چپ نہیں بیٹھ سکتی

 

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے کہا گندم کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں، درآمدی گندم 31 مارچ سے پہلے پہنچنی چاہئے۔ حکام نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا درآمدی گندم کی پہلی کھیپ 15 فروری تک پہنچ جائے گی، پاسکو اور پنجاب کے پاس 41 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں

گندم والےبحری جہازوں کیلیےکیماڑی بندرگاہ پرجگہ مختص کرنےکےاقدامات دے دیئے گئے، رپورٹ کے مطابق بحران حل کرنے میں 15 سے 20 دن لگ سکتے ہیں،جاری آٹابحران کی وجہ سے تمام امور48گھنٹوں میں مکمل کیےجائیں گے

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پہلا جہاز گندم لے کر 15فروری کو پاکستان پہنچے گا،یوکرائن سےگندم جلدپاکستان لائی جاسکتی ہے،آسٹریلیااورامریکہ سےگندم آنےمیں50دن سےزیادہ کاعرصہ درکار ہے،درآمد شدہ گندم کی پاکستان آمد 31مارچ تک مکمل ہوگی

صوبہ سندھ میں گندم کی فراہمی متاثر ہونے سے 100 کلو والی بوری کی قیمت تین ماہ کے دوران 1300 روپے اضافے سے 5 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی جس کے سبب آٹے کی قیمت ریکارڈ سطح کو چھو گئی۔ کراچی ریٹیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق گندم کی فراہمی میں بہتری آئی ہے، آئندہ ایک ہفتے میں قیمتوں میں استحکام آنا شروع ہوجائے گا۔

پشاور میں آٹے کا بحران مزید بڑھ گیا،نانبائی ایسوسی ایشن نے آج سے پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کا اعلان کر دیا، حکومت اور نانبائیوں کے درمیاں روٹی کی قیمتوں سے متعلق مذاکرات ناکام ہو گئے.

روٹی کی قیمتیں نہ بڑھانے پر نان بائی ایسوسی ایشن نے آج سے تندور بند کرنے کا اعلان کردیا، صدر نابنائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں پشاور اور ہزارہ ڈویژن میں ہڑتال کررہے ہیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو پورے صوبے تک ہڑتال کا دائرہ وسیع کریں گے، حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کررہی، ہڑتال کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا،

دوسری جانب حکومت نے ہڑتال کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ،حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل شروع ہوگئی ہے، نانبائیوں کو آٹے سپلائی کرنے کے لئے تیار ہیں،

وزیراعلی کے پی کے مشیر ا جمل وزیر نے کہا ہے کہ آٹا کا کے پی کے میں کوٸی بحران نہیں ہے ,منصوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو کارروائی کا حکم دیدیا گیا .آٹے کے بحران پر وڑیراعظم عمران ایکشن لے چکے ہیں. عمران کے وژن پر احتساب کا عمل بلاتفریق جاری ہے.سابقہ حکمرانوں سے جب احتساب کا سوال کرتے ہیں تو انکے پلیٹ کم ہونے لگتے ہیں. پشاور ٹو ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا وزیراعلی نے دو دن پہلے دورہ پر اعلان کردیا تھا.

‎15 روپے کی روٹی اور 20 روپے کے نان کے بعد آٹے کا بحران. مریم اورنگزیب نے کی کڑی تنقید

وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Leave a reply