آٹا چینی بحران بارے ن لیگ نے نیا مطالبہ کردیا

0
46

آٹا چینی بحران بارے ن لیگ نے نیا مطالبہ کردیا

باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) نے ملک میں آٹا اور چینی کے بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ن لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ آٹا اور چینی سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ فیالفور منظر عام پر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ مجھے معلوم ہے، اگر معلوم ہے تو آپ قوم کو بتائیں۔ اربوں روپے کا جب کھیل ہوتا ہے تو اکیلا کوئی نہیں کھاتا۔ ایف آئی اے نے گندم اور چینی کی رپورٹ حکومت کو دے دی ہے۔ اپنے بندے نہ ہوتے تو اب تک رپورٹ باہر آ جاتی۔

سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ آٹا اور چینی کے بحران سے ملک میں مہنگائی ہوئی ہے۔ اس کی وجہ سے لوگوں کے پیٹ تنگ ہوئے ہیں۔ملک میں عجیب تماشا لگایا ہے، پہلے چینی برآمد کرتے ہیں اور پھر درآمد کرتے ہیں۔ اس حکومت نے لوگوں کا کھانا کھانا بند کر دیا ہے۔
واضح‌رہے کہ مشاہد اللہ خان نے مزید کہا کہ آٹے چینی بحران پروزیر اعظم نے کہا معلوم ہے کون ملوث ہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ میں ملوث افراد کا نام نہیں بتاؤں گا وزیر اعظم بتائیں یہ کون سا مافیا ہے جو آٹے اور چینی بحران میں ملوث ہے؟

Leave a reply