مزید دیکھیں

مقبول

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر سے متعلق مزید انکشافات آ گئے

اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان سے...

صحافی کی سوشل میڈیا پر تضحیک کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

قصور سوشل میڈیا پر صحافی کی تضحیک کرنے پر پیکا...

مصطفیٰ قتل کیس، دو ڈرگ ڈیلر گرفتار

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں منشیات سے جڑے...

آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات نیب کا کونسا اسٹیشن کرنے جار رہا ، تفویض ہوگئی

آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات نیب کا کونسا اسٹیشن کرنے جار رہا ، تفویض ہوگئی

باغی ٹی وی :آٹا چینی سکینڈل کی تحقیقات نیب کے سپرد کردی گئ ہے ڈی جی نیب پنڈی عرفان نعیم منگی آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات کریں گے، نیب ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی مکمل رپورٹ آنے پر نیب تحقیقات کا آغاز کرے گا۔

اس سلسلے میں نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی میگا سکینڈلز کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم میں تفتیشی افسران، فارنزک ماہر بھی شامل ہوں گے، نیب ذرائع کے مطابق آٹا اور چینی سکینڈلز کی تحقیقات کے لیے ٹیم میں قانونی ماہرین بھی شامل ہوں گے، نیب نے تمام اداروں سے آٹا اور چینی سے متعلقہ ریکارڈ بھی لینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، سبسڈی اور مبینہ سمگلنگ کی تحقیقات ہوں گی تاہم ایف آئی اے کی مکمل رپورٹ آنے پر ہی نیب باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے گا،
چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چینی آٹا بحران سیکنڈل میں تحقیقات کی منظوری دے دی گئی ہے

اس سے قبل چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ چینی ، آٹے کی سمگلنگ،اور قیمتوں میں اضافے پر بھی تحقیقات ہوں گی ،نیب نے اربوں روپے کی ڈکیتی ، سمگلنگ کے حوالہ سے تحقیقات کی منظوری دی ہے.

نیب کی جانب سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دے دی ہے، گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مبینہ سمگلنگ اور سبسڈی سمیت تمام پہلوں پر غور کیا جائے گا،آج اس کا تعین بھی کردیا گیا کہ کون سی نیب اس تحقیقات کو آگے بڑھائے گی، .