آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

،یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹےکی قیمتوں کوپرلگ گئے
0
42
wheat floor

لاہور: سبسڈی واپس لینے سے یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے-

باغی ٹی وی: وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے کے اثرات سامنے آنے لگے،یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت سبسڈی ختم کرنے سے آٹےکی قیمتوں کوپرلگ گئےیوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی واپس لینےسے 20 کلو آٹا 1544 روپے مہنگا کردیا گیا، عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت میں 772 روپے اضافہ ہوا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹا 2840 روپے کا ملے گاملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 2824.73 روپے ہے عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کے 10 کلو تھیلے کی قیمت 1420 روپے ہے جبکہ بی آئی ایس پی صارفین کو 10 کلو آٹے کا تھیلا 648 روپے میں ملے گا۔

بچوں سے زیادتی کی ویڈیو بنا کر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار

اس سے قبل عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کے ساتھ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1296 روپے کا تھا گزشتہ ہفتے بی آئی ایس پی کے سوا باقی صارفین کے لیے سبسڈی ختم کی گئی ہے۔

نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

Leave a reply