لاہور:آٹے کا بحران یا برہان : حکومت پنجاب نے عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر آٹے کا ڈھیر لگا کرن لیگ کوبے نقاب کردیا ، عوام کوگمراہ کرنے والوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا،محکمہ خوراک پنجاب کے افسران آٹے کا ٹرک لے کرمسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر کے باہر پہنچ گئے۔محکمہ خوراک پنجاب آٹے کاٹرک لے کر عظمیٰ بخاری کےگھر پہنچ گئے، محکمہ خوراک کے اہلکاروں نے عظمیٰ بخاری کے گھر کی گھنٹی بجاکر کہا میڈم آٹا لے لیں۔
Wheat flour bags sent to PMLN MPA Uzma Bukhari as she claimed for not getting Flour from the market due to shortage.@pmln_org @PTIofficial #FlourCrisis pic.twitter.com/o4IF0Tf7bf
— Mahwish Sohail (@MahwishSC) January 22, 2020
محکمہ خوراک کے افسران کی جانب سے آٹے کا ٹرک بھجوانے پر عظمیٰ بخاری نے کہا محکمہ خوراک پنجاب کے اہلکاروں نے آٹے کے 30 سے 40 تھیلے میرے کے گھر کے باہر رکھ دیئے ہیں، میں نے کل ایک ٹاک شو میں کہا تھا ماڈل ٹاﺅن میں بھی آٹا نہیں مل رہا، اس لیے پنجاب حکومت کے کہنے پر میرے گھر کے باہر تماشا کیا گیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پنجاب حکومت سے درخواست کی تھی کہ اگر اتنا آٹا موجود ہے تو میرے گھر بھی بھجوادیں، عظمیٰ بخاری کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آٹے کے تھیلے ان کے گھر بھیجوا دیئے، آٹا ان کی خواہش کے مطابق بھیجا گیا ہے۔








