مزید دیکھیں

مقبول

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

اداکارہ نادیہ شوہر کی گرفتاری کے بعد آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ

پاکستان کی معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین اپنے...

بھارتی اداکارہ کی خفیہ شادی 4 ماہ بعد ہی طلاق پر ختم

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ادیتی شرما کی خفیہ...

کوہاٹ ،مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار شہید

کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب نامعلوم مسلح...

20 کلو آٹے کے تھیلے میں 1000 روپے کمی

ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ستمبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر38.12 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

باٰ ٹی وی کے اعدادوشمارکے مطابق ستمبر2024میں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1744.64روپے ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 38.12فیصد کم ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں ملک میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 2819.53روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعداد وشمار کے مطابق اگست کے مقابلہ میں ستمبرمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں ماہانہ بنیادوں پر5.50فیصدکی کمی ہوئی۔ اگست 2024میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1846.25روپے ریکارڈکی گئی تھی جوستمبرمیں کم ہوکر 1744.64روپے ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق ستمبرمیں وفاقی دارالحکومت میں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1834.49روپے، راولپنڈی 1817.01روپے، گوجرانوالہ 1653.44روپے،سیالکوٹ 1667روپے،لاہورروپے، فیصل آباد1610روپے، سرگودھا1733 روپے، ملتان 1598.98روپے،بہاولپور1729.88روپے،کراچی 1878.90روپے، حیدرآباد1937.54روپے، سکھر1669.91روپے،لاڑکانہ 1724.92روپے، پشاور1654.67روپے، بنوں 1630.66روپے،کوئٹہ 1880.83روپے اورخضدارمیں 20کلوآٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1980.69روپے ریکارڈ کی گئی۔

فلسطین کے معاملے پر تمام ممالک خاموش ہیں،سعیدغنی