عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت لا رہی ہے شاندار حج پالیسی
عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری، حکومت لا رہی ہے شاندار حج پالیسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حج پر جانے والوں کے لئے حکومت نے نئی حج پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق عازمین حج سے رقم قسطوں میں لینے کی تجویزدی گئی ہے،حج کیلئے دوسال کیلئے قرعہ اندازی کی بھی تجویز دی گئی ہے،قرعہ اندازی میں دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے.
حج انتظامات کی بہتری کے لئے تجاویز کابینہ میں پیش کی جائیں، وزیراعظم
آئندہ سال حج میں پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہو گی
حج کیلئے قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے،حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کیےجانے کا امکان ہے ،کابینہ نے منظوری دی تو3سال کیلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائے گی،نئی حج پالیسی کی منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی،کابینہ کی منظوری کےبعد سپریم کور ٹ سے اجازت لی جائے گی
پی ٹی ائی حکومت انڈونیشیا طرز پر حج پالیسی مرتب کرنے پر غور کررہی ہے،پالیسی کے تحت حج انتظامات بھی پیشگی تین سال کے لئے کئے جائیں گے،وزارت مذہبی امور کا حج 2020 کے لئے فارم میں بھی تبدیلی کرنے پر غورہوا ہے ،نئے حج فارم کو آسان اور عام فہم بنانے کی تجاویز دی گئی ہیں،
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور مشیرشہزاد ارباب نے شرکت کی ، شہزاد ارباب نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی.وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ حج سے پہلےاوربعد کے انتظامات حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، ایک لاکھ 23 ہزار 316حاجیوں کا کوٹہ سرکاری کمپنیوں کو دیا گیا،76 ہزار 684 حاجیوں کاکوٹہ نجی کمپینوں کو دیا گیا،بریفنگ میں وزیراعظم عمران خان کو مزید بتایا گیا کہ حجاج کےلیے2اسپتال، 11ڈسپنسریاں اور 14چھوٹی ڈسپنسریاں قائم کی گئی تھیں .