اب آپ پاسپورٹ فیس آن لائن بھی جمع کرسکیں گے
اب آپ پاسپورٹ فیس آن لائن بھی جمع کرسکیں گے
پاسپورٹ حصول کے خواہش مند شہریوں کی فیس ادائیگی کے لیے بینک کی لمبی لائن میں لگنے کے بجائے آن لائن فیس ادائیگی کی سہولت متعارف کرادی گئی۔ شہری بذریعہ موبائل ایپ اورویب پورٹل اگلے ماہ سے پاسپورٹ فیس جمع کرا سکیں گے،پاسپورٹ فیس آسان کے نام سے متعارف ایپ گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی، بذریعہ ایپ فیس ادائیگی ابتدائی طور پرراولپنڈی، اسلام آباد اورلاہورمیں بھی متعارف کرائی گئی تھی۔
ایپ کے ذریعے ادائیگی پرجاری کردہ ڈیجیٹل پیمنٹ سلپ کے بارے بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،17 نمبرز پر مبنی ڈیجٹس پیمنٹ سلپ کے ذریعے بینک اکاؤنٹ،اے ٹی ایم،جاز کیش ایزی پیسہ،ون لنک کے ذریعے ادائیگی ہو سکے گی۔ ادائیگی پربینک کی جانب سے تصدیق پرمبنی پیغام بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل آگاہ کیا جائے گا،آن لائن فیس ادائیگی نا قابل واپسی اور ناقابل انتقال قرار دی گئی ہے،ادائیگی کے بعد درخواست گزار کی تصویر اورکوائف اندراج پر مبنی کارروائی کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے کہ؛ حکومت پاکستان نے شہریوں کی سہولت کےلیے پاسپورٹ کی تجدید کےلیے آن لائن سروس متعارف کروائی تھی تاہم آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے انتہائی قلیل تعداد پاسپورٹ کی آن لائن سروس سے متعلق جانتی ہے۔ خیال رہے کرونا وبا دنیا میں پھیلنے کے بعد سے تقریباً ممالک سے امور کی انجام دہی کےلیے آن لائن طریقہ کار متعارف کروا دئیے گئے تھے تاکہ وبا سے محفوظ رہا جاسکے لہذا اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ای پورٹل متعارف کرایا گیا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ کینسر کا پتہ لگانے کیلئے تشخیصی پراجیکٹ پاکستانی آبادی سے نمونے اکٹھے کرے گا. ڈاکٹر عاصمہ
ٹی 20 ورلڈ کپ: آج پاکستان اپنا دوسرا میچ زمبابوے کے ساتھ کھیلے گا
ایران میں شاہ چراغ کےمزار پردہشتگردوں کا حملہ،15 زائرین جاں بحق