اب بہت ہو چکا کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں، مصطفیٰ کمال

0
26

عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی، مصطفیٰ کمال کریں گے خواتین کے جلسے سے خطاب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں اور حکمرانوں کو آپسی اختلافات اور ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے سے فرصت نہیں ملتی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناظم آباد 2 نمبر پر الفارق گراؤنڈ میں خواتین کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پارٹی صدر صدر انیس قائم خانی، انفارمیشن سیکرٹری افتخار عالم اور ممبر نیشنل کونسل ڈاکٹر ارشد وہرا بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اپنی ماؤں اور بہنوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ظلم کے خلاف ہماری آواز میں اپنی آواز شامل کریں۔ حکمرانوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ اب بہت ہو چکا کفر کی حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی نہیں۔یکم مارچ 2020 بروز اتوار کو کراچی کی ہر ماں، بہن، بیٹی خواتین کے جلسے میں اپنی اور اپنے ساتھ اپنے حلقے کی تمام خواتین کی شرکت یقینی بنائیں کیونکہ یہ سیاسی جلسہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کیلئے ہر ماں کی آواز ہوگا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اس جلسے کے زریعے ہمیں تاریخ رقم کرنی ہے کہ ضرورت پڑنے پر عورتیں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس ملک خداد کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی یکم مارچ کو خواتین کے حوالہ سے جلسہ کر رہی ہے جس میں شہر قائد سے خواتین بڑی تعداد میں شریک ہوں گی، جلسے کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، جلسہ سے مصطفیٰ کمال و دیگر رہنما خطاب کریں گے

Leave a reply