اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں‌ لی، مارک واؤچر نے بتایا

0
39

اے بی ڈی ویلیئرز نے ریٹائرمنٹ واپس کیوں نہیں‌ لی، مارک واؤچر نے بتایا

باغی ٹی وی : اے بی ڈی ویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر بات کرتے ہوئے جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے کہا ہے کہ ان کے پاس انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے کی اپنی وجوہات ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ ،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں. جو فیصلہ کیا ہے اس پر ان کو حق حاصل ہے .

مارک باؤچر کا کہنا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے۔میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن اب آگے بڑھنا چاہئے۔

جارح مزاج بیٹسمین نے مئی 2018میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا مگر وہ دنیا کی مختلف ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے جب کہ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کیلیے ان کی کوچ مارک باﺅچر سے بات چیت چل رہی تھی۔

اس حوالے سے امید کی جارہی تھی کہ اے بی ڈی ویلیئرز رواں سال اکتوبر، نومبر میں بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دنیا بھر میں موجود پرستار ان کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے تاہم اب جنوبی افریقہ میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی ویلیئرز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے امکانات مسترد کردیے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

Leave a reply