اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا،شیری رحمان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے گندم، چینی اور آئل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 53 فیصد اضافہ کیا ہے،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ مجموعی ہفتہ وار مہنگائی کی شرح پہلے ہی 12.75 فیصد تھی، عید سے پہلے ریلیف کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا، غریب کو مہنگائی، اشرافیہ کو ریلیف سے نوازا جا رہا ہے، اب غریب یوٹلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا،مافیا نے چینی بحران سے 230 ارب روپے بنائے لیکن قیمتوں کا بوجھ غریب کی جیب پر پڑے رہا،پہلی بار یوٹیلٹی اسٹور کی سبسڈی غریب کو نہیں بلکہ مافیا کو جا رہی ہے، یوٹیلٹی اسٹور کے 40 ہزار ٹن چینی 90 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی،اب یوٹلٹی اسٹور پر چینی 68 کے بجائے 85 روپے کلو دستیاب ہوگی،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یوٹلٹی اسٹور پر 170 روپے فی کلو ملنے والا گھی اب 260 روپے میں دستیاب ہوگا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دیا گیا ہے، کیا یہ ہے ریلیف؟ اس حکومت نے مہنگائی اور کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں،
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
کیا ریلوے میں اپنا بجٹ استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں؟ شیری رحمان