اب جیل جانے کی کس کی باری، خواجہ سعد رفیق نے کیا انکشاف

احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ اسیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔ خواجہ برادران کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورتحال میں ہونےکےباوجود حکومت کو اپوزیشن کاگلا دبانےکی پڑی ہے ،حکومت کوچاہیئے کہ پاکستان میں میں قومی اتحاد پیداکرے،

خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ کسی پر احتساب ڈال دیا گیا ،کسی پر انتقام ڈال دیا گیا ہے ،میں اور سلمان پچھلے 8 ماہ سے جیلوں میں ہیں ،مجھے نہیں معلوم آپ ہم سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں ،مجھے ریلوے کا نظام ٹھیک کرنےکی سزادی جارہی ہے،

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم سے پہلے کے بھی بہت ہیں مزید آ رہے ہیں ، ابھی اور آنے کی اطلاعات ہیں ،دشمن دروازے پر آگیا تھا تو ہمارے گریبانوں پر بعد میں ہاتھ ڈال لیتے ،ہمیں سمجھ آ چکی ہے کہ انتقامی سیاست آخرکار گلے پڑ جاتی ہے .

 

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Comments are closed.