خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

0
33

لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، ضمانت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیاگیا ہے، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی.

خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

Leave a reply