مزید دیکھیں

مقبول

پی آئی اے کا کینیڈا اور پیرس سے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے رمضان المبارک اور...

سابق نیول چیف ایڈمرل (ر) افتخار احمد سروہی چل بسے

سابق نیول چیف اور سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس...

شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ...

اب کے دور کے اداکار آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں،توقیر ناصر

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار توقیر ناصر نے کہا ہے کہ اب کے دور میں اداکار ریہرسل نہیں کرتے اور آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں-

باغی ٹی وی : حال ہی میں سینئر اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی کے دور کو یاد کیا،اداکار نے بتایا کہ ہم خوش قسمت تھے ہمیں اشفاق احمد اور یاور حیات کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمیں سکھاتے تھے اور سختی سے ہمیں ریہرسل کرواتے تھے۔

توقیر ناصر نے کہا کہ اب کے دور میں اداکار ریہرسل نہیں کرتے اور آسان راستوں کی طرف جاتے ہیں، آج کل لڑکیاں میک اپ پر 2 گھنٹے لگاتی ہیں، اگر وہ اسکرپٹ پر وقت لگائیں تو زیادہ اچھا کام نظر آئے گا۔

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست پر گہری نظر

واضح رہے کہ توقیر ناصر نے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کے سنہرے دور میں کام کیا اور500 سے زائد رولز کیے جب کہ انہیں 1999 میں حکومت کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے، انہوں نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی کام کیا۔ وہ 1978 سے پی ٹی وی سے منسلک ہیں۔

عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ درج،اداکارہ کا شدید ردعمل

توقیر ناصر نے راہیں ، پناہ، ایک حقیقت ایک افسانہ، سمندر، دہلیز، درد اور درمان اور یقین پرواز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، توقیر ناصر نے مندرجہ ذیل ڈراموں اور سیریلز میں کام کیا۔ کار کنڈے ،پھل پتھر ،عشق کا عین، بال و پر، کشکول ،سونا چاندی ،لنڈا بازار ، راہیں ،پناہ، ایک حقیقت ایک افسانہ، سمندر، دہلیز ، درد اور درمان، پرواز، کانچ کا پل ، کون، غروب ، مہران، یاد پیا کی آئی، دھرتی، تھکان، دل آویز، خاموشی، لال عشق، نمک، وصال، بساط دل، جھوٹی ریزہ ریزہ اور فشار وغیرہ۔

ریونیو شارٹ فال کے لیے کوئی گنجائش نہیں،آئی ایم ایف