اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے سونیا حسین

0
36

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ بس بہت ہوگیا اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب جنسی زیادتی کے خلاف آواز بُلند کرنے کا وقت آگیا ہے۔

باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر سونیا حسین نے ایک خصوصی تصویر پوسٹ کی جس میں عورت سے جنسی زیادتی کی دردناک منظر کشی دکھائی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/p/CFFcLoAjJKM/
سونیا حسین نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بس بہت ہوگیا اب مزید ناانصافی برداشت نہیں ہوگی اب پاکستان میں کسی کو جنسی زیادتی کا شکار نہیں بننے دیا جائےگا۔

سونیا حسین نے ملک میں عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے حوالے سے لکھا کہ ہم اپنے ملک کو ہر شخص کے لیے ایک بہتر اور محفوظ جگہ بنانا چاہتے ہیں اور اب وہ وقت آگیا ہے کہ جب ہم اپنی دبی ہوئی آوازوں کو بُلند کریں اور انصاف کے لیے مل کر کھڑیں ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ اب بس !!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!! بہت اچھا !!!!! باہر نکلو !!!! آواز اُٹھاؤ !!!!!

اداکارہ نے آج شام 5 بجے کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں سوشل میڈیا صارفین کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ سب بھی مجھ سمیت میرے ساتھیوں کے ساتھ کراچی پریس کلب آئیں 14ستمبر، شام 5 بجے سے 7 بجے تک جہاں ہم جنسی زیادتی کے خلاف ایک پُرامن احتجاج کریں گے۔

آخر میں اُنہوں نے صارفین سے سوال کیا کہ کیا ہم سب ایک ساتھ ہیں؟

اس سے قبل سونیا حسین نے ملک میں زیادتی کے بڑھتے کیسز اور لاہور موٹروے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات بیان کیے تھے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ہے کیونکہ یہاں عام آدمی ہمیشہ انصاف کی طلب میں مارا مارا پھرتا ہے لیکن اُسے انصاف نہیں ملتا۔

اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ جس ملک میں کتّوں کا قانون ہو، جہاں بچے، بچیاں، عورتیں، کتّے، بلیاں اور یہاں تک کے قبروں میں لاشیں بھی محفوظ نہ ہوں تو وہاں سوشل میڈیا پر پوسٹس لگانے اور احتجاج کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
https://www.instagram.com/p/CE_j9OnDvKq/
اُنہوں نے لکھا تھا کہ جب تک ان سربراہوں اور قانون کے محافظوں کے گھروں میں گُھس کر اُنہیں جوتے نہیں ماریں جائیں گے تب تک اعلی حکام کو احساس نہیں ہوگا کہ درد خوف ،تکلیف اور غیر محفوظ ہونے کا احساس کیسا ہوتا ہے۔

سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ ان تمام لوگوں سے معذرت چاہتی ہیں جس کسی کو بھی میرے الفاظ نامناسب اور غیر اخلاقی لگے ہوں ۔

اُنہوں نے مزید لکھا تھا کہ سچ پوچھیں تو جتنا غصّہ اور غبار میرے اندار اس وقت موجود ہے اُس کے آگے میری یہ باتیں تو 0.1 فیصد بھی نہیں ہیں-

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ہم ایسے بدعنوان اور نا اہل رہنماؤں کے مستحق نہیں ہیں۔

سونیا حسین نے اپنے مداحوں سے سوال بھی کیا تھا کہ کیا ہم سب ساتھ ہیں؟

واضح رہے کہ حال ہی میں لاہور موٹر وے پر گوجرانوالہ کی رہائشی ثناء نامی خاتون کے ساتھ خوفناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب لاہور موٹر وے پر اُن کی گاڑی کا پیٹرول ختم ہو گیا اس دوران ملزمان نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر انہیں گن پوائنٹ پر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا-

ہمارے ملک میں عدالتی اصلاحات کی ضرورت ہے نیلم منیر

اپنے ہی ملک میں خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہوں عائشہ عمر

پاکستان میں انصاف کسی چڑیا کا نام نہیں ،ملک میں بڑھتے زیادتی کے کیسز اور لاہور موٹر وے واقعے پر سونیا حسین کا شدید برہمی کا اظہار

Leave a reply