جدہ،اسلام آباد: باکمال لوگوں کی لا جواب سروس،پی آئی اے عملہ مسافروں کوبنگالیوں کے ہاتھوں بیچنے لگا،سعودی عرب سے باغی کی خصوصی رپورٹ ،اطلاعات کے مطابق باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے واقعی کمال کردکھایا،دیارغیرمیں لے کربے رحمی کے ساتھ مسافروں کو جس طرح رسوا کیا جانے لگا، لوٹ مارکا بازار اس طرح گرم کررکھا ہے جس طرح ایک کرپٹ ایس ایچ بدتمیزی اور تشدد سے مال کماتا ہے اسی طرح پی آئی اے والے مسافروں کو اذیت میں مبتلا کرکے مال بناتے ہیں،

باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے زائرین کے ایک گروپ نے باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کا انتخاب کیا اورانتخاب اس لیے کیا کہ یہ باکمال ادارہ ملکی ادارہ ہے اورپاکستانیوں کواپنے اداروں کوہی استعمال میں لانا چاہیے ،مگراس باکمال ادارے نے اپنے ہی وطن کے باسیوں سے وہ بھیانک اوربے رحمانہ سلوک کیا کہ سننے والے بھی توبہ توبہ کراٹھے،اس سفرمیں پی آئی اے والوں نے کیا سلوک کیا ، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کےلیے جانے والے پاکستانی کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اس کی سرسری سی جھلکی ملاحظہ فرمائیں‌

ذرائع کے مطابق چند دن قبل پاکستان سے عمرہ کے لیے گئے ہوئے مسافروں کی کنفرم سیٹس کے باوجود انھیں بورڈنگ کے وقت بتایا گیا کہ آپ چانس پر تھے اور آپ کی سیٹ کنفرم نہیں تھی یہ ایک ایسا جملہ ہے جو تھکے ہارے مسافر کی جان نکال لیتا ہے جدہ ائیر پورٹ پر بنگالی ہیلپر، سعودی آفیسر اور پی آئی اے کے ڈیوٹی آفیسر کا گینگ کام کرتا ہے، ہر فلائٹ میں 15 سے 20 مسافروں کو کہا جاتا ہے آپ کی سیٹ کنفرم نہیں ہے،

باغی ٹی وی کو یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ بورڈنگ کے وقت سعودی افیسر کمپیوٹر کو دیکھ کر عربی میں سر ہلاتے ہوئے کہتا ہے نو… اور پھر بنگالی ہیلپر مسافر کے شور مچانے پر اسے دو سے تین سو ریال کے عوض مسلہ حل کرنے کا راستہ دکھاتا ہے اس عرصہ کے دوران پی آئی اے کا ڈیوٹی آفیسر منظر سے غائب رہتا ہے، جب فلائٹ پیک ہو جاتی ہے تو آخر میں پی آئی اے کا ڈیوٹی آفیسر آتا ہے اور بچ جانے والے مسافروں کو ہوٹل لے جانے کا کہتا ہے،

باغی ٹی وی کےمطابق اس پردیس میں یہ منظر بھی دیکھاگیا کہ جدہ میں‌ تعینیات پی آئی اے کے عملے کےلوگ پی آئی اے کو دوہرا نقصان پہنچارہے ہیں،ذرائع کےمطابق یہ عملہ مسافروں کوکس قسم کے ہوٹل میں لے جایا جاتا ہے یہ بھی بیان سے باہر ہے، ایک یا دو دن پہلے مسافروں کوبلیک میل کرنے کے لیے اس انداز سے ڈیل کیا جاتا ہےکہ آپ کی تو سیٹ کنفرم نہیں ہے لیکن وہاں پراگرکوئی صاحب علم جو پی آئی اے کے عملے کی دونمبریوں سے واقف ہوتے ہیں وہ اپنا موقف منوانا جانتے ہیں اورپھرٹکٹ اوکے بھی ہوجاتا ہے، حالانکہ وہی عملہ پہلے انکار کرچکا ہوتا ہے

پی آئی اے کے ڈسے ہوئے یہ مسافراپنے سفرمبارک میں اذیت میں کس طرح‌ اور کس قدر مبتلا ہوتے ہیں کہ اس کے بعد وہ کہہ اٹھتے ہیں‌کہ اس کے بعد!ان کی توبہ اگر دوبارہ پی آئی اے سے سفر کریں پی آئی اے کے عملہ کی یہی وہ بدمعاشی ہے جس سے مسافر دیگر ائیر لائنز سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں، اگر آپ میں سے کوئی بھی عمرہ کے لئے جائے تو واپسی پی آئی اے سے جدہ ائیر پورٹ سے کرنے سے گریز کریں.

باغی ذرائع کےمطابق ویسے توتبدیلی کے بڑے دعوے کیے جاتے ہیں‌ حقیقت یہ ہے کہ ! کچھ بھی نہیں بدلا آج بھی لٹیرا راج جوں کا توں قائم ہے تبدیلی صرف اخبارات کی سرخیوں میں ہے، اگر کوئی پی آئی اے کا قبلہ درست کرنا چاہتا ہے تو ہر مسافر سے سفر کی سہولت اور عملہ کے رویہ پر مبنی رائے لی جائے جس طرح پرائیویٹ ہوٹلز میں کھانے والوں سے کھانے کے معیار اور عملہ کے برتاؤ کے بارے میں کمنٹس لئے جاتے ہیں.؛ اللہ ہمارے حال پر رحم کرے

Shares: