اب ٹرین میں تعینات ہوں گے مالشی، سو روپے میں زیتون کے تیل کے ساتھ ہو گی مالش

0
85

اگر آپ سفر پر جا رہے ہیں اور تھک گئے ہیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اب ٹرین میں مالشئے بھی دستیاب ہوں گے جو آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق زیتون کے تیل سے مالش کریں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریلوے نے مسافروں کے لئے چلتی ٹرین میں مالش کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ رتلام ڈویژن نے اندور سے شروع ہونے والی 39 ٹرینوں میں مالش کی سہولت شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں مالوہ ایکسپریس، نئی دہلی انٹرسٹی ایکسپریس، اہلیہ نگر ایکسپریس، اونتی ایکسپریس، شکشپرا ایکسپریس، نرمدا ایکسپریس، پینچ ویلی ایکسپریس، اجینی ایکسپریس وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹفکیشن جاری کیا جا چکا ہے، ہر ٹرین میں تین سے پانچ مالشیے تعینات ہوں گے جو صبح چھ بجے سے رات دس بجے تک مسافروں کی ڈیمانڈ پر ان کی سیٹ پر جا کر ان کی مالش کریں گے. سر اور پیر کی مالش کے لئے گولڈ اسکیم میں سو روپے، ڈیمانڈ اسکیم میں دو سو روپے اور پلیٹینم اسکیم میں تین سے روپے کی قیمت متعین کی گئی ہیں۔ گولڈ اسکیم میں مالش کرنے والا 15 سے 20 منٹ تک زیتون یا کم چپکنے والے تیل سے مالش کرے گا جبکہ ڈیمانڈ اور پلاٹینم اسکیموں میں تیل کے ساتھ کریم اور وائپس کے ساتھ مالش کی جائے گی ۔ٹرین کی ہر بوگی میں مالشیوں کا فون نمبر لکھا ہوا ہو گا.

Leave a reply