اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیوں ملتوی ہوئے؟ پہلے پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ حکومت نہیں کروا رہی، پورے شہر کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ،حکومت نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کی آبادی 20کروڑسے زائد کردی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ نوٹیفکیشن میں زیادہ آبادی کلریکل غلطی تھی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز کا فنڈ ایڈمنسٹریٹراور ی ڈی اے کیوں استعمال کرے؟ میں نے اپنے فیصلے میں بڑا واضح لکھا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر یہ فنڈ استعمال نہیں کریگا، اسلام آباد کو یرغمال بنا دیا ہے، لوگوں کو پانی تک نہیں مل رہا،

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت بیان حلفی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے؟ کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ اتنے عرصے میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کروا دینگے؟کیا وفاقی حکومت الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد یونین کونسلز کی تعداد بڑھا سکتی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیصلہ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے تو الیکشن کمیشن کو اپروچ ہی نہیں کیا، یہ تو عدالت نےبھیجا، کیاجو لوگ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے کیا انکو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا؟ لوگوں نے تو خاندانوں میں کتنی لڑائیاں کر لی ہونگی، اب انتخاب ملتوی ہو گئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات قانون سازوں کو سمجھ نہیں آ رہی، پارلیمنٹ سے معاملات ہینڈل نہیں ہوتے تو وہاں نہ بیٹھیں ہم نے آرڈیننس فیکٹری تو نہیں بنانی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ بلدیاتی قانون سے متعلق ایک ترمیم پارلیمنٹ سے پاس ہو چکی ہے، صدر پاکستان کی جانب سے ترمیم پر دستخط ہونا باقی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب ملتوی کیے ہیں؟ یہ انتخابات اس لیے ملتوی ہوئے ہوں کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہونے ہیں؟اس وقت قومی خزانے سے 50 ساٹھ کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے اگر پارلیمنٹ کچھ دن بعد نیا قانون بنانا شروع کر دے تو الیکشن پھر ملتوی ہو جائیں گے؟

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی،

اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

Shares: