اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر خصوصی سیکورٹی پلان کا اجراء جس کے مطابق اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔ جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستوں کی سیف سٹی کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق میٹرو سروس کے مسافروں کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔
citizens are requested to carry their identification documents. use excise office issued number plates on vehicles. legal action will be taken against illegal number plates and unregistered vehicles. foreign nationals should carry their identification documents with them.
⬇️— Islamabad Police (@ICT_Police) December 27, 2022
انہوں نے مزید بتایا کہ شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں جبکہ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں مزید کہا کہ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات بھی ساتھ رکھیں تاکہ دوران معلومات کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے.
شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔ گاڑیوں پر ایکسائز دفتر سے جاری شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں۔ غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ غیر ملکی شہری اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔
2/3— Islamabad Police (@ICT_Police) December 27, 2022
ترجمان کے مطابق کرایہ داروں اور ملازمین کا اندراج قریبی پولیس اسٹیشن یا خدمت مراکز پر کروائیں۔ اور جن افراد نے غیر رجسٹرڈ مقامی یا غیر ملکی ملازم رکھے ہوئے ہیں ان کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے یہ اقدام اٹھایا ہے.