لاہور:اسے کہتے ہیں تبدیلی: متروکہ وقف املاک بورڈ نے ایلیٹ ٹریننگ سکول کے ہاسٹلز اور دیگر تعمیرات سیل کر دئیے ،اطلاعات کے مطابق بیدیاں روڈ موضع موتا سنگھ میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی ملکیتی زمین پر قایم ایلیٹ ٹریننگ سکول کے ہاسٹلز اور دیگر تعمیرات سیل کر دئیے

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائیریکٹر اکرم جوئیہ نے ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیاں روڈ اور عباس لائن کے قبضے سے 72 کنال سے زائد زمین واگزار کروا لی

 

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ عدالتی حکم۔پر چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ عامر احمر کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ،موقع موتا سنگھ میں واقع اراضی پر افتخار ہوسٹل ۔3 کمرے ۔6 کمرے بعممہ کمپاونڈ تعمیر کیے گیے تھے

ڈی آئی جی فیاض سنبل شہید ہاؤس بھی بورڈ کی زمین پر قائم کیا گیا ۔1999 سے یہ زمیں ایلیٹ ٹریننگ سکول کے قبضے میں ہیں ۔

21 سالوں سے زیر قبضہ زمیں کی مد میں کوئی رقم بورڈ کو جمع نہیں کروائی گئی

بورڈ نے افتخار ہوسٹل سمیت دیگر تعمیرات کو سیل کر دیا ،ڈی آئی جی شہید فیاض سنبل شہید ہاؤس جو سیل نہیں کیا گیا ،ذرائع کےمطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے وازگزار کرائی۔ جگہ پر اپنے بورڈ لگا دئیے ۔۔۔

Shares: