اسپیکر قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے
صبح صبح آصف زرداری کو ملی بڑی خوشخبری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر ئیے ،آرڈر کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھجوا دی گئی ہے، وہ دونوں آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے.
وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی نے رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر کے لئے وزارت قانون سے رائے طلب کر لی ہے.
اس سے قبل آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں
واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق جیل میں ہیں، شاہد خاقان عباسی کو بھی نیب نے لاہور سے گرفتار کیا تھا وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، رانا ثناء اللہ منیشات کیس میں گرفتار ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں.
ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے ایل این جی کیس میں گرفتار کیا تھا، نیب نے عباسی کو ایل این جی کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے. شاہد خاقان عباسی کو لاہور سے گرفتار کر کے پنڈی منتقل کیا گیا تھا.
منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب
شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر مسلم لیگ ن نے احتجاج کیا ہے ،پیپلز پارٹی نے بھی گرفتاری کی مذمت کی ہے